The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے تمام شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے … تمام شادی ہالز 50فیصد کم گنجائش کیساتھ کھلیں گے، زیادہ سے زیادہ سماجی … مزید

4

تمام شادی ہالز 50فیصد کم گنجائش کیساتھ کھلیں گے، زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کویقینی بنانے کیلئے سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائیگا، شادی ہالز کھولنے سے پہلے شادی ہال کے تمام عملے کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے،،اعلامیہ

بدھ ستمبر
21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے تمام شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام شادی ہالز 50فیصد کم گنجائش کیساتھ کھلیں گے۔ زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کویقینی بنانے کیلئے سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا۔ شادی ہالز کھولنے سے پہلے شادی ہال کے تمام عملے کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ہالز کے داخلی و خارجی راستوں پر ہجوم بننے کی روک تھام کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہال انتظامیہ ہر داخل ہونے والے شخص کیلئے لازمی ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے تھرمل گنز کا انتظام کرنے کی پاپند ہو گی۔تقریب کے شروع ہونے سے پہلے مناسب طریقے سے سینٹائز کیا جائے گا۔کوئی بھی تقریب دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اگر ایک ہی ہال میں دو تقاریب منعقد کی جارہی ہو تو انتظامیہ تقریبات کے درمیان دو گھنٹے کا فاصلہ رکھے گی تاکہ ہال کی بہتر صفائی/سینیٹائزیشن کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔مبارکباد دینے کے موقع پر گلے ملنے پر مکمل پاپندی ہو گی اور ہاتھ ملانے کو ترک کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی۔تمام ہالز رات 10بجے بند کئے جائینگے۔داخلی گیٹ پر ہینڈ سینیٹائزر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More