The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خوشدل شاہ آصف علی کے لیے خطرہ بن گئے … آصف علی کی کارکردگی میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا،نیشنل ٹی 20 کپ میں سنچری بنا کر اپنی دھاک بٹھانے والے خوشدل شاہ کو انکے متبادل کے … مزید

19

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2020ء ) نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار سنچری سکور کرکے سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والے خوشدل شاہ ہارڈ ہٹر آصف علی کے لیے خطرہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کئی بیٹسمین سامنے آئے ہیں جن میں خوشدل شاہ، حیدر علی، ذیشان ملک، عبداللہ شفیق نمایاں ہیں، ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سابق کرکٹرز سمیت مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ قریب ہے اور قومی ٹیم کو شاہد آفریدی عبدالرزاق کے بعد سے کوئی پاور ہٹر نہیں مل سکا ہے، آصف علی پاور ہٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا، دوسری جانب ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے، اب نیشنل ٹی 20 کپ میں سنچری لگا کر اپنی دھاک بٹھانے والے خوشدل شاہ کو ان کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی کے ساتھ خوشدل شاہ بھی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کررہے ہیں، آصف علی بہترین سٹروکس کھیلنے کی صلاحیت کے ماہر ہیں، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ان کی اوسط بھی بہتر ہے۔
رواں ماہ سے شروع ہونے والی زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے دونوں کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا قومی امکان ہے، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے کارکردگی دیکھ کر اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاور ہٹر کو منتخب کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More