The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خواتین کی ترقی کیلئے نائس ویلفیئر فعال کردار ادا کر رہی ہے‘ فرزانہ ناہید

24

اتوار اکتوبر
13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء)گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج برائے خواتین کی پر نسپل مسز فرزانہ ناہید نے کہاہے کہ خواتین کو ہنر مند بنا کر ہی معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،خواتین کی ترقی کیلئے نائس ویلفیئر فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے نائس ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام بیوٹی ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پرمسز کاظمی، ، مسز سعیدہ خالد، مسز آمنہ بلال، مسز امینہ ثروت ، شیخ خلدون اقبال اور شیخ زاہد قیوم نے خصو صی طورپر تقر یب میں شرکت کی۔ نائس کی جنرل سیکرٹری اور چیف آپریٹنگ آفیسر سائرہ اقبال نے اپنے خطاب میں حاضرین مجلس کو مطلع کیا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند بنانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے جس سے خواتین کی ایک کثیر تعداد تربیت حاصل کر چکی ہے جو اپنی فنی مہارت سے فائدہ اٹھا کر گھرکی معاشی حیثیت کو مضبوط بنانے میں ایک فعال کردار اداکر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی شخصیت مسز لبنی طاہرنے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنا کرمعاشرتی اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔مقررین نے نائس ویلفیئر سوسائٹی کا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام ملک وقوم کی ترقی کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے فنی مہارتیں سیکھنے والی خواتین
کے جذبے کی تعریف کی اور ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More