The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ہراساں و دیگر واقعات کی روک تھام نہیں ہوسکی،ڈاکٹرسعید اعوان

7

پیر ستمبر
20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،حراسمنٹ و دیگر واقعات کی روک تھام نہیں ہوسکی۔ سانحہ موٹر وے واقعہ ہمارے معاشرے کا دردناک المیہ ہے۔سخت قوانین ہونے کے باوجود ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ہم لوگ صرف ایسے افسوسناک واقعات پر وقتی احتجاج کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر لیتے ہیں۔مستقل بینادوں پر اس کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔جنسی زیادتی اور تشدد ہمارے معاشرے کا شیوہ بن چکا ہے۔آئے دن خواتین،بچیوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،غیرت کے نام پر قتل،تیزاب گردی،گھریلو اختلافات میں جلا دینا تشدد کی بھیانک اشکال ہیں۔

(جاری ہے)

محدود اور جارہیت پسند ذہنیت رکھنے والے انتہائ پسند لوگ ایسا تشدد کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ معاشرے کی آگاہی کے لئے انسانی تقاضوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ہمارے معاشرے میں مارکیٹوں،بازاروں،اسکولز اور کالجز کی چھٹی کے وقت خواتین اور بچیوں کے ساتھ جو رویہ روا رکھا جاتا ہے۔وہ دراصل معاشرتی پسماندگی کا آئینہ دار ہے۔آج ضرورت اس بات ہے کہ خواتین اور بچوں کے تشدد کے حوالے سے الگ ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔سزاوں پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔محکمہ پولیس میں قائم خواتین و بچوں کے تشدد کے حوالے سے سیل میں تربیت یافتہ عملہ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More