The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خزانہ شوگرملزمیںسیکورٹی گارڈزکی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

8

پیر ستمبر
21:25

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) خزانہ شوگرملزمیں بائولے کتے کومارنے کے دوران سیکورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا مجروح امین خان ولد فقیرمحمدسکنہ اتمانزئی چارسدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزسیکورٹی گارڈزسیداکبرولد گل سید اورزرمحمدولد مرجان خزانہ شوگرملز میں کتے کوگولی ماررہے تھے جن کی بے احتیاطی کی فائرنگ سے میں شدیدزخمی ہوگیا،مقامی افرادنے طبی امدادکیلئے مجھے ہسپتال پہنچایاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے،پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More