The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر آخری شہید تک پشتون قومی تحریک پشتونخوامیپ اپنے وطن کی دفاع اور نجات کے لئے برسرپیکار ہے ،مقررین … ۹جمہوری قوتوں کو پنپنے نہ دینا … مزید

1

>پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر آخری شہید تک پشتون قومی تحریک پشتونخوامیپ اپنے وطن کی دفاع اور نجات کے لئے برسرپیکار ہے جمہوری قوتوں کو پنپنے نہ دینا ملک کی تباہی جمہوری قوتوں کو پنپنے نہ دینا ملک کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گا پوری دنیا جس طرح چل رہی یہ ملک بھی مشترکہ فیڈریشن ہے اور جمہوری طریقے سے چل سکتا ہے پورے ملک میں پشتونوں کی حالت زار تیسرے درجے کے شہری کا ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کی جانب سے مرکزی سیکرٹری سردار مصطفیٰ خان ترین‘ سردار عارف خان وزیر شہید‘ کوہاٹ کے ضلعی سیکرٹری عبدالرئوف لالا ‘ اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری حاجی قیوم خان اچکزئی ‘ ریاض خپلواک شہید ‘ مولوی سلطان خروٹی ‘ شاہ فیصل آفریدی ‘ بدیع الزمان اور شہید عبدالمالک حریپال کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے حاجی انعام اللہ ‘ ایم پی اے میر کلام خان وزیر ‘ ایڈووکیٹ ارشد خان ‘ ملک ریاض خان ‘ ڈاکٹر عبدالحئی ‘ سلیم خان مندوخیل ‘ نظام باچا ‘ ایڈووکیٹ فرہاد آفریدی ‘ نظیف لالا اور ملابہرام نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ بولان سے لیکر چترال تک پشتونخواوطن کی یکجہتی ملی وحدت اور پشتون قومی صوبے وسائل پر واک و اختیار مادری زبان پشتو اور پشتون ثقافت کی حفاظت و ترقی و ترویج کے لئے پشتونخوامیپ نے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے جس کی بدولت آج ملک کے چپے چپے میں پشتون اپنے سیاسی فکر سے آشنا ہو چکے ہیں اور پشتونخوامیپ کا سیاسی وژن پشتونخواوطن کے ہر کونے تک پہنچ چکا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے آئین و منشور میں پشتون مسئلے کا جس طرح سیاسی حل موجود ہے وہ کسی دوسری پارٹی کا نہیں ہوگا مقررین نے کہا کہ پشتونخواوطن کو دہشت گردی اور بدامنی میں دھکیلا گیا لاکھوں افراد بے گھر ہوئے لوگوں کے گھر بازار اور مارکیٹیں گرائی گئیں ظلم و بربریت کی انتہاء کی گئی لیکن جس نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر خاموش کیا گیا مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ اپنے تمام شہداء اور کورونا کے دوران بچھڑنے والے ساتھیوں کو ان کی تاریخی محنت اور شاندار جدوجہد پر خراج تحسین اور عقیدت کے سرخ پھول پیش کرتی ہیں جس طرح اپنے بچھڑنے والے یا شہید ہونے والے ساتھیوں کی قدر و احترام ہے اس طرح ہمیں اپنے زندہ ہیروز اور مبارذین کو ان کی زندگی میں ہی پہنچانا چاہئے اور آج ہی ان کی قدر و منزلت کرنی چاہئے مقررین نے کہا کہ آج بھی ملک کے دفاع اس بات میں مضمر ہے کہ پانچ قوموں کے مشترکہ فیڈریشن میں بھائی چارے اور برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور دیگر تمام امور طے کرنے چاہئیں داخلا و خارجہ پالیسی بیس کروڑ عوام کے ایک صحیح معنوں میں منتخب جمہوری پارلیمنٹ کو سوپنا چاہئے اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار و دائرہ اختیار میں رہ کر آئین کا احترام کرنا ہوگا آئین اس ملک کے عوام اور ریاست کے درمیان ایک معاہدہ جس کی پاسداری دونوں جانب سے ہونی چاہئے آئین کا احترام نہ کیا گیا اور اسی طرح سیاست اور انتخابات میں مداخلتیں ہوتی رہیں تو مزید بربادی کا سامنا ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More