The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خانیوال، شہر اور گرد ونواح میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوںمیں اضافہ،ڈی پی او سے موثر اقدامات کا مطالبہ

16

اتوار اکتوبر
18:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) شہر اور گرد ونواح میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوںمیں اضافہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے موثر اقدامات کا مطالبہ ۔نامعلوم چور دن ڈیہاڑے شہری کی موٹر سایکل چرا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الخلیل ٹاون کالونی نمبر1کا رہائشی عدنان اشرف ولد محمداشرف آرائیں اپنی گولڈ سٹار موٹر سائیکل نمبرKWM-7137ماڈل18کچہری بازار میں المکہ میڈیکل سٹور کے سامنے کھڑی کرکے اسی میڈیکل سٹور کے سامنے حکیموںوالی گلی میں ادویات خریدنے گیا کیچھ دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوچکے تھے پولیس کنڑول 15پر کال کرنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور موقع سے معلومات اکٹھی کیں ۔

دوسری جانب عوامی سماجی تجارتی حلقوں اور شہریوں نے شہر اورگرد و نواح میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد علی وسیم سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More