The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خانیوال،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس کا سہولت بازاروں کا دورہ ،اشیاء کی کوالٹی بہتر،وافر مقدار اور کم نرخ رکھنے کی ہدایت

15

اتوار اکتوبر
18:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی ضلع کی چاروں تحصیلوں میں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے سہولت بازار فنکشنل کر دیے گئے۔ان بازاروں میں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خانیوال، کبیر والا، جہانیاں اور میاں چنوں کے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سہولت بازاروں کی انتظامیہ کو اعلیٰ کوالٹی کی سبزیاں،پھل،کریانہ کی اشیاء،آٹا،چینی،گوشت، انڈیعام مارکیٹ سے کم نرخوں پر وافر مقدار میں رکھنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سہولت بازار ہفتہ میں ساتوں دن فنکشنل رہیں گے سٹالز پر اشیاء کی کوالٹی بہترین ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں چینی اور آٹا کے سٹالز بھی الگ بنائے گئے ہیں جبکہ خریداروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ،پینے کے لئے ٹھنڈا پانی،پارکنگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں اس کے ساتھ محکمہ صحت کے فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کے کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیاء کی قلت اور نرخوں کے حوالہ سے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے عوام اشیاء کی خریداری ان سہولت بازاروں سے کرکے سبسڈی سے مستفید ہوں، انہوں نے کہا کہ ان سہولت بازاروں کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت موقع پر بنائے گئے شکایت سیل پر کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More