The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خاندان کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، بڑھتی آبادی سے کئی سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سرگودہا

16

بدھ ستمبر
16:48

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی سے کئی سنگین مسائل سامنے آرہے ہیں ۔محکمہ بہبود آبادی اس ضمن میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ۔ دیہی سطح کے علاوہ پوش علاقوں او رکام کرنے والی جگہوں تک سوشل موبلائز کی رسائی یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض کے علاوہ سوشل ویلفیئر او رتعلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور علماء کرام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت او ربہبود آبادی کو مل کر مربوط آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے سوشل موبلائزر کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کیلئے موثر میکنزم تیار کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے محکمہ بہبود آباد ی کے آگاہی پیغام کو عام کرنے کیلئے سوسائٹی کے بااثر افراد کو بھی شامل کرنے او رعلماء کرام کی راہنمائی او رقیادت میں منبر ومحراب کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرور ت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف عوام الناس میں ڈینگی او رکورونا ایس او پیز کے بارے میں بھی شعور اُجاگر کرنے کی ذُمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے سوشل ویلفیئر کی ناکارہ گاڑیوں کو فوری فعال بنانے اور سیلاب ریلیف کیمپس میں بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے کئی سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔ اب کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے ۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان نے اپنے ادارہ کی ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More