The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خالد سجاد کھوکھر کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل سے ملاقات ،پی ایچ ایف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا اعلان

10

پیر ستمبر
20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈیئرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرنے نگران وزیراعلی گلگت بلتستان میرافضل سے ملاقات کی جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈر خالد سجاد کھوکھر نے گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلوں میں زیر تعمیرانٹر نیشنل ہاکی آسٹروٹرف گرونڈ کا جائزہ لیا اور پی ایچ ایف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہاکی کھلاڑیوں کو جدید تکنیکی انداز میں ہاکی کوچنگ و فزیکل فٹنس کرائی جائیگی تاکہ مستقبل میں دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے کھلاڑی بھی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن سکیں.اسکے علاوہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے انٹر نیشنل معیار کے عین مطابق ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم قومی کھیل کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،پی ایچ ایف صدر نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے تعاون پر شکریہ کا اظہار کیا، ملاقات میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر جوہر علی راکی اور کمال حسین صدر گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن بھی موجود تھے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More