The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خاتون پولیو ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کا سر مونڈھ کر شہریوں نے پولیس والوں کے حوالے کردیا

17

منگل ستمبر
21:35

ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) خاتون پولیو ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کا سر مونڈھ کر شہریوں نے پولیس والوں کے حوالے کردیا۔ پولیو ورکر کے مطابق وہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھی کہ رکشہ ڈرائیور عرفان عرف فانی نے نازیبا الفاظ کہے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خاتون پولیو ورکر کو سرعام کھینچتے اور مارتے دیکھ کر راہ گیروں و اہلیان علاقہ نے ملزم کو قابو کرلیا۔اہلیان علاقہ نے خاتون کو زدوکوب اور ہراساں کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا اور گنجا کرکے مونچھیں بھی کاٹ دیں۔ شہریوں ںے خوب درگت بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیو ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More