The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، عثمان بزدار … ملزم نے اعتراف جرم کیا اور ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے، مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری بھی انشاء … مزید

9

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کیا اور ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے، مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری بھی انشاء اللہ جلد متوقع ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے دلخراش واقعہ میں خاتون سے زیادتی میں ملوث شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے۔ جس کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے  بھی ہماری ساری ٹیم مسلسل کوشاں ہے جس کی گرفتاری انشاء اللہ جلد متوقع ہے۔ یاد رہے موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23 سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا۔

شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے وقار الحسن کی سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ عباس کے زیراستعمال وقار الحسن کی موبائل سم چل رہی تھی۔ گرفتار ملزم شفقت ولد اللہ دتہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ملزم عابد سے مل کر خاتون سے زیادتی کی۔ ملزم شفقت نے عابد کے ساتھ مل کر 11 وارداتیں کیں۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔ اسی طرح دوسرے نامزد ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے رزلٹ بھی آگیا ہے، وقار الحسن کا ڈی این اے خاتون کے ڈی این اے سے میچ نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقارالحسن خود پیش ہونے سے تفتیش میں کافی معاونت ملی ہے۔ وقار الحسن کے بیان پر ملزم عابد کے ساتھی ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More