The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد علی کا مزید مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا … ملزم عابد علی پر فورٹ عباس اور تھانہ کھچی والا میں قتل، ڈکیتی اور زنا زیادتی کے8 مقدمات درج … مزید

15

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2020ء) موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا مزید مجرمانہ ریکارڈ سامنے آگیا ہے، ملزم عابد علی پر فورٹ عباس اور تھانہ کھچی والا میں قتل، ڈکیتی اور زنا زیادتی کے8 مقدمات درج ہوئے، ملزم مدعیوں پر دباؤ ڈال کر صلح کرلیتا اور عدالت سے باعزت بری ہوکر نئے علاقے میں نیا گینگ بنا لیتا تھا۔ ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد فورٹ عباس میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کروانے میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم کے بھائی بھی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پورے علاقے میں ملزم کی فیملی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ فورٹ عباس میں قبضہ، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں واردتیں ملزم عابد علی کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو متعدد بار گرفتار کیا گیا لیکن مدعی پارٹی پر دباؤ ڈال کر صلح کر لی جاتی تھی۔

اور ملزم عدالت سے باعزت بری ہو جاتا تھا جبکہ رہا ہونے کے بعد اپنا علاقہ تبدیل کرتا اور نیا گینگ بنا کر دوبارہ کریمینل سرگرمیاں شروع کر دیتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کیخلاف پہلا مقدمہ2013ء میں ڈکیتی  اور زنا بالاجبر کی دفعات کے تحت تھانہ فورٹ عباس میں درج ہوا۔ ملزم کیخلاف قتل، ڈکیتی اور زنا زیادتی کے سات مقدمات تھانہ کھچی والا میں درج ہوئے۔ جن میں ملزم عابد کیخلاف دوسرا مقدمہ 2014 میں سگے ماموں کو قتل کرنے کے جرم میں، تیسرا مقدمہ 2014 میں ڈکیتی، چوتھا مقدمہ 2014 میں ڈکیتی پر تھانہ کھچی والا میں درج کیا گیا۔ اسی طرح مرکزی ملزم عابد کیخلاف تھانہ کچھی والا میں پانچواں مقدمہ 2014 میں ڈکیتی، ڈکیتی کا چھٹا مقدمہ 2016 میں، زنا کا ساتواں مقدمہ 2017 میں اور آٹھواں مقدمہ 2017 میں ڈکیتی پر تھانہ کچھی والا میں درج کیا گیا۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More