The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حیدرآباد شہر کے اندر حالیہ بارشوں کے بعد جمع ہوئے پانی سے مچھروں کی بہتات میں ریکارڈ اضافہ

15

پیر ستمبر
21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) حیدرآباد شہر کے اندر حالیہ بارشوں کے بعد جمع ہوئے پانی سے مچھروں کی بہتات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جگہ جگہ بارش کے جمع پانی سے گندگی میں مچھروں کی بہتات ہے، رات ہوتے ہی مچھروں نے زندگی عذاب بنا رکھی ہے حیسکو کی لوڈ شیڈنگ جو آٹھ گھنٹوں پر مشتمل ہے رات کو غریب عوام سخت گرمی میں باہر بھی آرام کرنے سے قاصر بنے ہوئے ہیں دن، مکھیاں اور رات کو مچھروں کی بہت بڑی تحداد نے کاٹ کاٹ کر جینا حرام کر رکھا ہے، حیدرآباد کی ہر یو سی میں ہنگامی بنیاد پر عوام کو مچروں کی بہتات سے بچانے کیلئے اسپرے مہم کا ضلع حکومت حیدرآباد فوری طور پر آغاز کرے تاکے ڈینگی مچروں اور دیگر وبا سے عوام کی زندگیاں محفوظ رہ پائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے چیئرمین شاہد سومرو، وائس چیئرمین مولا بخش مری نے نیو وحدت کالونی فیز ون، قاسم آباد، انور ولاز، شیدی گوٹھ، سحرش ننگر، بھٹائی نگر، ماروی ٹاوندمیت قاسم آباد کے مختلف علاقوں کے دورہ کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے پرزور مطالبہ کیا کہ پورے حیدرآباد میں لوگوںکی زندگیاں محفوظ بنانے سمیت دیگر امراض سے بچانے کیلئے مچر مار مہم جلد سے جلد شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More