The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

/حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لئے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دینا خوش آئند ہے،عامر حنیف

14

اتوار اکتوبر
23:05

ی فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لئے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔ اس فیصلے سے آئندہ چند روز میں ملک بھر میںٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کمی آجائے گی کیونکہ ایران سے درجنوں ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کئے گئے تمام اقدامات لا حاصل رہے ہیں اس لئے حکومت تمام پڑوسی ممالک سے اشیائے خورد و نوش درآمد کرنے کی اجازت دے اور درآمدی نظام کو سہل بنائے تاکہ انکی قیمتیں بھی کم کی جا سکیں۔ بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے قابو ہو چکی ہے اور قیمتوں پر نظر رکھنے کا نظام ناکام ہو چکا ہے اس لئے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے نیا پرائس کنٹرول مکینزم بنایا جائے اور معیشت کے مسلمہ اصولوں سے انحراف نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مہنگائی میٹنگز، بیانات اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر بیانات اور ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں جائے گی بلکہ اس کے لئے حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔ منڈیوں کے لئے ایک مستحکم متوازن اور موثر نظام کی ضرورت ہے جو کاروباری برادری کے ساتھ عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل ہو۔ سبزی منڈیوں اور فروٹ منڈیوںمیں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں۔ یوٹیلیٹی ا سٹورز کی حالت زار کا نوٹس بھی لیا جائے جہاں سے عوام کو کچھ بھی سستا نہیں مل رہا ہے جو گورنس کی ناکامی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More