The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہمی کے دعوے بے سود ثابت ، سکھر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنوش ناپید

16

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہمی کے دعوے بے سود ثابت ، سکھر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنوش ناپید ہو گئیں ،شہری مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء نہ ہونے کی وجہ شہری پریشان حال ہیں ، بالا حکام نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز کے زریعے ریلیف فراہمی کے بلند و بانگ دعوے بے سود ثابت ہو رہے ہیں ، سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم حکومتی یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنوش جن میں گھی ، آئل ، چینی ، آٹا ، دالیں و دیگر اشیاء شامل ہیں ناپید ہو گئی ہے ، اشیاء خورنوش کی قلت کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر سناٹے چھا گئے ہیں ، یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے مطابق مرکز سے سامان نہ آنے کی وجہ سے تکلیف کا سامنا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنوش کی قلت اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الاہی بخش شیخ ، ، حاجی ہارون میمن ، عمیر احمد چوہدری ، طارق جاوید ، عبدالرشید راجپوت ، محمد علی ، عبدالہادی متین بندھانی و دیگر شہری و سماجی تنظیموں کے عہدے داروں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا اور وفاقی حکومت سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کے بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سکھر کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائ خوردنوش کی قلت کا نوٹس لیکر شہریوں کو سستی و معیاری اشیاء فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More