The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں 11 جماعتیں ملکر بھی گوجرانوالہ سٹیڈیم نہ بھر سکیں، امانت علی

13

ہفتہ اکتوبر
19:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں، کرپٹ ٹولہ جلسوں کی آڑ میں کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں، تحریک انصاف کو عوام نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے، ملک میں بلاتفریق احتساب جاری رہے گا، گوجرانوالہ کا ناکام جلسہ کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کہ 11 جماعتیں بھی ملکر گوجرانوالہ سٹیڈیم کو بھر نہیں سکیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ذلت اور رسوائی پی ڈی ایم کی قیادت کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More