The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، بین الاقوامی ضابطوں کی پابندی کرنا پڑتی ہے، … اقوام متحدہ کی طرف سے ڈائریکشن پر بعض مدارس بند کئے گئے، مدارس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں … مزید

4

اقوام متحدہ کی طرف سے ڈائریکشن پر بعض مدارس بند کئے گئے، مدارس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، علی محمد خان وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کاایوان بالا میںسینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کا جواب

بدھ ستمبر
15:30

حکومت کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، بین الاقوامی ضابطوں کی پابندی کرنا پڑتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی تاہم بین الاقوامی ضابطوں کی پابندی کرنا پڑتی ہے، اقوام متحدہ کی طرف سے ڈائریکشن پر بعض مدارس بند کئے گئے، مدارس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اس کی ترویج حکومت کا کام ہے، اس سلسلے میں حکومت اقدامات کر رہی ہے، بہت سی آئی این جی اوز کو بند کیا گیا ہے جو آئی این جی اوز حکومت کی پالیسیوں کی پابندی نہیں کریں گی وہ کام نہیں کر سکیں گی، یہ حکومت کسی سے ڈکٹیشن لینے والی نہیں ہے، سابق حکومت میں اقوام متحدہ کی طرف سے ڈائریکشن پر بعض مدارس بند کئے گئے تھے، پاکستان میں کالعدم تنظیموں میں کمی آ رہی ہے، بین الاقوامی ضابطوں کی پابندی کرنا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اے رحمن ملک نے کہا کہ 90 فیصد دہشت گرد سیکولر اداروں کے پڑھے ہوتے ہیں، صرف 10 فیصد کا تعلق مدارس سے ہوتا ہے، کیا حکومت مدارس میں قومی دھارے میں لانے کے لئے اقدامات کرے گی تاکہ مدارس کے لوگ بھی معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان ان لوگوں میں سے ہیں جو کسی سے دبتے نہیں ہیں، حکومت مدارس کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، وزیر مذہبی امور اور وزیر تعلیم مدارس کے حوالے سے بہت کام کر رہے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کہ خیبرپختونخوا کے 180 مدارس بھی بند کئے جانے والے مدارس میں شامل ہیں، یہ مدارس اقوام متحدہ کی ہدایت پر بند کئے گئے ہیں، حکومت نے جواب دیا ہے کہ یہ ادارے اقوام متحدہ کی ہدایت پر بند کئے گئے ہیں۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مدارس بند نہیں ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More