The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ … قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر منعقد ہو گی،ذرائع وزارت صحت

4

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت نے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر منعقد ہو گی، قومی انسداد پولیو مہم تین روز، دو روز کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی، قومی انسداد پولیو مہم آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں ہو گی، قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی،سندھ میں 92 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔ ذرائع وزارت صحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی،آزادکشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی،پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی،بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی، اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت صحت نے بتایاکہ قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق 26384 ایریا انچارج، 8434 یو سی میڈیکل آفیسرز پولیو مہم کا حصہ ہونگے، 201799 موبائل، 10243 فکس، 11714 ٹرانزٹ ٹیمز مہم کا حصہ ہونگی، انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا،انسداد پولیو ٹیموں کو کورونا ایس او پیز بارے تربیت فراہم کی جائے گی،ذیلی انسداد پولیو مہم 130 اضلاع میں 13 تا 21 اگست منعقد ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More