The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

6

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ سے اعلامیہ کے مطابق 16سی30ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنیکی تجویز منظور کی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہوگا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سیمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپی86پیسے فی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپی97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More