The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرکے حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے : رانا ثنا اللہ

9

منگل ستمبر
20:41

حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرکے حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز پانچ روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے ،حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ،حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدارکا گریبان پکڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہبازکوہسپتال منتقل کرے ،کورونا سے متاثرہ ہرشخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے ،سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More