The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے شہر میں 8 سہولتن بازار قائم کر دیے ہیں،کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق … سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش سستے داموں حکومت کے مقرر کردہ … مزید

11

سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش سستے داموں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر میں گراں فروشی اور سرکاری نرخننامہ آویزاں نہ کرنے پر سخت کاروائی کی ہدایت

اتوار اکتوبر
18:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے شہر میں 8 سہولتن بازار قائم کر دیے ہیں۔سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش سستے داموں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گی۔ مزید برآں آٹا ملوں پر سرکاری عملہ تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ آٹا کی دستیابی سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں پچاس پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دکانوں اور مارکیٹس کا دورہ کریں اور حکومتی نرخوںنپر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں اور حکومتی نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں تمام متعلقہ افسران اورن تمامنشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت کی گئی تاکہ مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر میں گراں فروشی اور سرکاری نرخننامہ آویزاں نہ کرنے پر سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جاکر آٹا اور چینی کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں اورن ناجائزہ منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More