The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت پنجاب سے ماحول دوست شاپرزتیارکرنے کے ایم اویوپرآئندہ ہفتہ دستخط متوقع ہیں،خواجہ فاضل

4

بدھ ستمبر
18:58

ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب سے ماحول دوست اوربارباراستعمال کے قابل شاپرزتیارکرنے کے ایم اویوپرآئندہ ہفتے دستخظ متوقع ہیں ۔آل پاکستان آئل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوممبراورسابق صدرخواجہ فاضل نے آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد بتایاکہ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب کوماحول دوست شاپرزتیارکرکے سپلائی کرنے کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں اپنے پرنسپل سیکرٹری کوہدایت بھی جاری کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آل پاکستان آئل ملزایسوسی ایشن کے ممبران کی 75سے زائد فیکٹریاں سال میں زیادہ سے زیادہ تین ماہ کام کرتی ہیں جس کے بعد یہ بندہوجاتی ہیں ہم نے ان فیکٹریوں میں آرگینگ میٹریل سے شاپرز تیارکرکے سپلائی کرنے کی آفرکی ہے ان میں سے 50فیکٹریاں پنجاب میں ہیں جوایم اویوسائن ہونے کے صرف ایک ماہ کے اندر شاپرزبنانے کاکام شروع کرسکیں گی ۔انہوںنے کہاکہ یہ شاپرزبہت مضبوط اورکیمیکل سے پاک ہوں گے ،ماحول کو خراب نہیں کریں گے اورپانی لگنے سے گھل جائیں گے ۔اس سے سیوریج کی بندش کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More