The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت پنجاب درگاہوں ،مزارات پر منصوبوں کو مکمل کرکے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے،رفاقت علی گیلانی

17

اتوار اکتوبر
18:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنچاب کے مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کی درگاہوں اور مزارات پر ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران امام علی الحق المشہور امام صاحب کے مزار پر حاضری کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہیں امام علی الحق کے مزار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ منیجر اوقاف غلام مصطفی نے مشیر وزیر اعلی پنجاب سے امام صاحب کے مزار کی سیکورٹی کے حوالے سے سٹاف کی درخواست کی جسے مشیر نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

مشیر وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت نے بتایا کہ دربار امام علی الحق پر طہارت خانہ مسافر خانہ اور پارکنگ کے لئے تین کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ مذکورہ منصوبہ کروونا کے باعث التوا کا شکار تھا اور بہت جلد یہ منصوبہ شروع کردیا جائے گا۔ بعدازاں مذکوہ مشیر نے کپور والی جھٹہ میں بطور مہمان خصوصی کبڈی میلہ میں شرکت کی اور میچ دیکھا۔ اس موقع پرسماجی کارکن چوہدری حسن گھمن نمبردار، کبڈی کوچ زاہد و شایقین کی کثیر تعداد موجو دتھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More