The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی … وزارت خزانہ کا ستمبر کے اختتام تک پٹرولیم مصںوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

10

وزارت خزانہ کا ستمبر کے اختتام تک پٹرولیم مصںوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی
منگل ستمبر
20:08

حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، وزارت خزانہ کا ستمبر کے اختتام تک پٹرولیم مصںوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ایک نئی سمری بھیجی گئی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے رائے لینے کا بعد اعلان کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلان کیا گیا ہے کہ ستمبر کے آخر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو اوگرا نے سفارش کی تھی کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جائے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ ستمبر کے ماہ سے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More