The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا … اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا، حکومتی فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے

13

اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا، حکومتی فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے

muhammad ali محمد علی
جمعرات ستمبر
00:36

حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا، اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا، حکومتی فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو اضافہ نہ کیا، لیکن عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے، تاہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں پہلے والی سطح پر برقرار رکھی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے۔ اگر پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی تھی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا اطلاق 16 ستمبر سے کیا ہے۔
                                                                                   

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More