The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت نے عوام کو دعوئوں اور سبز باغات کے سواء کچھ نہیں دیا ‘ ہمایون خان … پارٹی کی ترقی کیلئے کارکنان تمام تر صلاحیتیں بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں … مزید

22

پارٹی کی ترقی کیلئے کارکنان تمام تر صلاحیتیں بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کریں ‘ اجلاس سے خطاب

بدھ ستمبر
19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی ترقی کیلئے کارکنان تمام تر صلاحیتیں بروئے لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ عوام موجودہ حکومت سے عاجز آگئے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے دعوئوں اور سبز باغات کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عملی طور پر خدمت کرتے ہوئے عوام کو نوکریاں دیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مہنگائی میں کمی سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر رہنماء اعظم آفریدی ‘ خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی ‘ جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی مسرت ‘ انفارمیشن سیکرٹری مہر سلطانہ ‘ نائب صدر اشبر جدون ‘ ریکارڈ سیکرٹری نسیم رضا ‘ مردان ڈویژن کی صدر فرحت امین ‘ پشاور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری صائمہ عمر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے پارٹی امور پر تفصیلی بحث کی اور عہدیداروں کی کار کردگی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں جن جگہوں میں تنظیم سازی نہیں کی گئی ہے وہاں کی تنظیم سازی کیلئے تین ناموں کو طلب کرلیا تاکہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ پارٹی امور پر مزید بحث کیلئے 25 ستمبر کو اجلاس طلب کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کی ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کریں گے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More