The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت نے دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے منظورکرلئے … ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، رپورٹ

5

ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، رپورٹ

بدھ ستمبر
14:48

حکومت نے دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے منظورکرلئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More