The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت قومی اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،کسی مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ‘ حما داظہر … وزیر اعظم عمران خا ن نے اپنے عزم سے ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال … مزید

14

وزیر اعظم عمران خا ن نے اپنے عزم سے ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال کر درست میںگامزن کیا ‘ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

اتوار ستمبر
22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،حکومت ملک میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑے گی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے انتخابی حلقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر حماداظہرنے ڈھلنوال کے علاقے میںبارشوںسے متاثرہ مستحق افراد کے گھروںکو اپنی جیب سے تعمیر کرانے کااعلان بھی کیا ۔

حماداظہرنے کہا کہ موجودہ حکومت کوجس حالت میںملک ملا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اس کے باوجودوزیر اعظم عمران خا ن نے اپنے عزم سے ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال کر درست سمت میں گامزن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑے گی اور ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More