The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت عورتوں بچیوں کی عصمت دری کرنے والے دومجرموں کو سرعام پھانسی دیں کروڑوں بچے محفوظ ہوجائیں گے،سینیٹر پروفیسر محمدا براہیم … قبائلی جھگڑوں نے بلوچستان کے عوام نوجوانوں … مزید

7

قبائلی جھگڑوں نے بلوچستان کے عوام نوجوانوں کو بدترین جانی ومالی نقصان پہنچایاقبائلی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے مخلصانہ کام کرنے کی ضرورت ہے ،نائب امیر جماع اسلامی و دیگر کا خطاب

بدھ ستمبر
22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرسابق سینیٹر پروفیسر محمدا براہیم ،سابق ایم این اے شبیر احمد خان ،صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہاکہ حکومت عورتوں بچیوں کی عصمت دری کرنے والے دومجرموں کو سرعام پھانسی دیں کروڑوں بچے محفوظ ہوجائیں گے۔قبائلی جھگڑوں نے بلوچستان کے عوام نوجوانوں کو بدترین جانی ومالی نقصان پہنچایاقبائلی عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے مخلصانہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تعلیم ، کاروبارونوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے قبائلی عمائدین جھگڑے ختم کریں صبر تحمل برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی اتحاد،یکجہتی ،نفاذ اسلامی ،تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔نسلی لسانی مذہبی قبائلی منافرت نقصان دہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہر قبائلی جھگڑے کے بعداہل علاقہ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں شرپسند عناصر کی اجتماعی مذمت کی ضرورت ہے جو لوگ اقوام کے درمیان جھگڑے فسادومنافرت پھیلاناچاہتے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں جماعت اسلامی اور اس کے قائدین نفرت وتعصب ،لسانیت فرقہ واریت ،جھگڑوں وفسادکے خلاف اپنا کرداراداکررہے ہیں چند شرپسند عناصر کے غیر انسانی فعل وغیر قانونی فعل ،جھوٹ پروپیگنڈے کو پوری قوم یافرقے کے خلاف بطورنفرت استعمال سے گریز کیاجائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تعصب ،قبائلی دشمنی،جھگڑے،فساد ،فرقہ واریت ،لسانیت پھیلانے کی سازش ہورہی ہے جماعت اسلامی اس سازش کو ناکام بنانے اورقومی یکجہتی اتحاد وانصاف کیلئے کام کر رہی ہے قبائلیوں کے درمیان جھگڑے وفساد شرپسند عناصر جھوٹی خبروں وبے بنیاد پروپیگنڈے سے کر رہے ہیںسوشل میڈیا پر غلط گمراہ کن خبریں وپروپیگنڈہ کرکے قوموں وعلاقوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہورہی ہے ۔

اس کی بھر پور مذمت کرنی چاہیے ۔حکومت سائبر کرائمز کے تحت بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں جماعت اسلامی شعور وآگہی کے ذریعے اتحاد ویکجہتی کی فضاسازگار بنا ئیں گے تاکہ شرپسند ،عوام دشمن اپنی مذموم سازشوں میں ناکام ہوجائے اورتمام قبائل ،عوام وشہری اہل بلوچستان اتحاداتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے ترقی وخوشحالی ترقی وبھائی چارے کی راہ پرگامزن ہوجائیں۔ہم سب ملکر ملت دشمنوں وشرپسندوں کوناکام بنائیں گے ۔حکومت قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری اداکریں بلوچستان کے پشتون وبلوچ ودیگر اقوام اپنے اپنے بزرگوں عمائدین وعلماء کرام کے ذریعے قبائلی جھگڑوں ،نفرت وتعصب کو ختم کرنے حالات ٹھیک کرنے کیلئے مخلصانہ جدوجہد کرتے ہوئے نوجوانوں کو سمجھا دیں علماء کرام اور میڈیا اچھی روایات ،یکجہتی واتحاد کیلئے کام کریں منبر ومحراب اور میڈیا کی ذمہ داری بہت اہم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More