The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، رخسانہ نوید

12

بدھ ستمبر
22:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کے دوران بروقت اور درست فیصلے کئے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، عوام کوریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیںگے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کا جس جرات اور بہادری سے قوم نے مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے ،وزیراعظم کے کورونا وباء کے کنٹرول کیلئے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More