The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاںہے،اعجازچوہدری

16

اتوار ستمبر
20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 اوریوسی 223 سے پارٹی رہنماء حاجی عثمان صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر پارٹی وفد نے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر اعجازاحمدچوہدری نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ان کا مزید کہنا تھاکہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملاقات کرنیوالوں میں شیخ سلیم و دیگر کارکنا ن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More