The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت سکولوں میں سربراہان ، اساتذہ اور طلبہ کے لئے درکار تمام ضروریات پوری کررہی ہے‘ڈی ای او لکی مروت

12

اتوار اکتوبر
14:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت مدراراللہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران سکولوںکی طویل بندش سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، سکول سربراہان کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ اساتذہ کے ذریعے طلبہ کے تعلیمی نقصان کی تلافی کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول لکی مروت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری و ہائی سکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او محمد الیاس خان خٹک، ایس ڈی ای او لکی قدیر شاہ، ایس ڈی ای او نورنگ عبدالرحمان رشید،اے ڈی ای او سیکنڈری محمد ابراہیم، اے ڈی ا ی او سپورٹس نثار محمد خان اور اے ڈی ای اوپی اینڈ ڈی ہاشم خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ماہانہ سٹاف سٹیٹمنٹ،منظور شدہ آسامیوں کی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے ساتھ ری کنسائلیشن،ورک شیٹ و اکیڈمک کیلنڈر،سپیشل طلبہ کا ڈیٹا، فرسٹ ایڈ باکس کے حصول، بچوں کو ہراسانی اور زیادتی سے محفوظ رکھنے کے لئے والدین اساتذہ کمیٹیوں کی تشکیل اور سکائوٹ و ہلا ل احمر سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

ڈی ای او مدرار اللہ نے کہا کہ حکومت سکولوں میں سربراہان ، اساتذہ اور طلبہ کے لئے درکار تمام ضروریات پوری کررہی ہے اس لئے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ تمام تر دھیان تدریسی سرگرمیوں پر مرکوز کریں، غیر ضروری چھٹیاں نہ لیں اور طلبہ کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More