The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت خیبر پختونخوا نے 6 افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

57

جمعرات ستمبر
22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 6 افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید جمال الدین شاہ (پی سی ایس،ای جی، بی ایس- 21) کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت سیکرٹری صوبائی محتسب پشاور تعینات کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری بینولنٹ فنڈ سیل پشاور محمد اکبر خان (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس- 20) کو بحیثیت سیکرٹری محکمہ محنت، سیکرٹری محکمہ محنت فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) کامران رحمان خان (پی اے ایس، بی ایس- 20) کو تبدیل کر کے انکو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عادل صدیق (پی سی ایس، ای جی، بی ایس- 20) کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت سیکرٹری بینولنٹ فنڈ سیل پشاور، ممبر (جنرل) گورنر انسپکشن ٹیم پشاور دلدار محمد (پی سی ایس، ای جی، بی ایس- 20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنر مردان ڈویژن مردان مطہر زیب (پی سی ایس، ای جی، بی ایس- 20) کو بحیثیت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More