The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومت تجارتی خسارے کو کنرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کے اقدامات اٹھائے‘خادم حسین … برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے پیداوار ی اخراجات میں … مزید

2

برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے پیداوار ی اخراجات میں کمی لائی جائے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل ستمبر
14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومت تجارتی خسارے کو کنٹرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھائے موجودہ حکومت کے دوسالوں میں تجارتی خسارہ3ارب ڈالر رہ گیا ہے لیکن برآمدات نہ بڑھنے سے اس کے اثرات نظر نہیں آتے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ علاقائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلہ میں پاکستانی برآمدات کمی کا شکار ہیں حکومت کی طرف سی5سالوں میں برآمدات 46ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے پیداوار ی اخراجات میں کمی لائی جائے،برآمدات میں اضافہ کیلئے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کیا جائے اور ان کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے اور سفارتخانوں میں موجود ٹریڈ آفیسرز کو اس سلسلہ میں ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ کرکے انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں نیز ملکی مصنوعات کی نمائشوں سے بیرون ملک ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جس سے ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More