The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومتی ونجی امپورٹرزکے گندم کے جہاز پورٹ پرلگناشروع ہوگئے ہیں، علی زیدی

21

اتوار اکتوبر
16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیربحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ گندم آچکی ہے اور حکومتی ونجی امپورٹرزکے گندم کے جہاز پورٹ پرلگناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیرعلی زیدی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گندم آنہیں رہی ، گندم آگئی ہے ۔ حکومتی ونجی امپورٹرز کے گندم کے جہاز پورٹ پرلگناشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے گندم کی قیمت میں کمی آئے گی، گندم کی امپورٹ سے ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ وزیرِاعظم عمران خان کے دوٹوک موقف کے مطابق کریک ڈائون بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More