The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سرگودھا کے دیہاتوں میں سیلاب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع

2

منگل ستمبر 14:17

حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سرگودھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سرگودھا کے بہت سے دیہاتوں میں سیلاب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سرگودھا میں سیم نالوں میں شکاف پڑنے سے نبی شاہ بالا ، چاوا، تھلیاں ، علی پور نون اور دیگر علاقوں میں سیلاب آگیا، ہزاروں لوگ متاثر جس سے یہاں پر موجو د لوگوں کا مالی و زرعی نقصان کے ساتھ ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا اور ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔

قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ ان علاقوں کے لوگوں کے زرعی مالی نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے ان کی مالی امداد دی جائے اوران علاقوں سے پانی کے نکاس کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور محکمہ انہار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے ان سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ کرنے میں کوتاہی کی ۔ جس کی وجہ مالی وزرعی کے ساتھ ساتھ جان کو خطرہ لاحق ہو ا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More