The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکومتیں تھانیدارنہ رویہ سے نہیں فہم و فراست سے چلتی ہیں ، نیر حسین بخاری … ملکی استحکام پائیدار معیشت مظبوط جمہوریت کی خاطر کٹھ پتلیوں سے نجات ضروری ہے، سیکرٹری جنرل … مزید

20

ملکی استحکام پائیدار معیشت مظبوط جمہوریت کی خاطر کٹھ پتلیوں سے نجات ضروری ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

اتوار اکتوبر
13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ حکومتیں تھانیدارنہ رویہ سے نہیں فہم و فراست سے چلتی ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ ملکی استحکام پائیدار معیشت مظبوط جمہوریت کی خاطر کٹھ پتلیوں سے نجات ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی بجائے دشمنیوں کی ترغیب دینا قوم دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کھلنڈرہ پن عہدہ وزیراعظم کے شایان شان نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم پر بڑھتے عوامی اعتماد سے حکمرانوں کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ کی تکریم کا مطالبہ کرتے ہیں تو جواب میں بد زبانی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈوبے عوام الناس لوٹ مار مافیاز سے حساب چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چننتخب وزیراعظم پر سرکاری پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی لب کشائی عدم اعتماد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ باغ جناح کراچی کا پی ڈی ایم جلسہ محمد علی جناح کے جمہوری فلاحی پاکستان کی نوید ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کراچی تاریخی جلسہ منعقد ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے سیاسی جمہوری کارکن عوامی طاقت سے سونامی تباہی کو سمندر برد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More