The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حکمران طبقے کی زیادتی،ناانصافی اور نااہلی نے کراچی کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولیات سے محرم رکھا ہے،محمدیوسف

11

ہفتہ اکتوبر
21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع شمالی میں حقوق ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں نارتھ کراچی،نیوکراچی،تیسرٹائون،گجرو،احسن آباد،گلشن معمار اورگڈاپ ٹائون میں جماعت اسلامی ضلع شمالی کے رہنمائوں نے کارکنان کے ساتھ ریفرنڈم مہم میں حصہ لیا۔بڑے پیمانے پرلوگوں سے ملاقاتیں زورشور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کراچی کو بے یارومددگار چھوڑدیا ہے،حکمران طبقے کی زیادتی،ناانصافی اور نااہلی نے کراچی کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولیات سے محرم رکھا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی نے اس کے حق کے لیے قابل تحسین جدوجہد شروع کی ہے۔جس سے ہر طبقے کو لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔کراچی ریفرنڈم کے جدوجہد کے نتیجے میں شہر کے حالات تبدیل ہوں گے ،عوام کراچی کو بحران سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادکیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ریفرنڈم عوام میں بھر پور جوش وخروش عوام کی پذیرائی نے جعلی مردم شماری،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی بدمعاشی اور غاصبانہ قوتوں کے خلاف فیصلہ ثبت کردیا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More