The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حویلی لکھا،ڈی پی او کی مسجد میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے ،موقع پر حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے

14

ہفتہ اکتوبر
17:15

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈی،پی ،او کی مسجد میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے موقع پہ میرٹ کو دیکھ کر مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری ،کھلی کچہری اور ملاقات کے دوران اُن کے ہمراہ ڈی ایس،پی اور دیگر افسران بھی تھے ،کھلی کچہری کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد تھانہ حویلی لکھا آئے یہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے مختصر اً تعارفی میٹنگ کی میٹنگ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان اخلاق احمد ،صدر دیپالپور بار میاں فخر وٹو سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی اور جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے مکمل طور پہ پولیس کے ساتھ ہیں تعارفی میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا فیصل شہزاد نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جرام کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس اور سائلین میں رابطوں سمیت تمام وہ اقدمات بروئے کار لاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ یہاں اُن کے ماتحت غلط ہوئے وہ عوام اور سائلین کے ساتھ ہونگے وہ انصاف کے اعلی درجے پہ کام کریں گے اور جرائم کو ہاتھ اور بھرپور قانونی طاقت سے روکیں گے انہوں نے مذید کہا کے ڈسٹرکٹ میں کوئی بھی ظلم وزیادتی ہوتی ہے تو اُس کے جوابدہ وہ ہیں اپنے افسران کو بھی اور اللہ کے حضور بھی آخر میں وطن عزیز کی ترمیر وترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More