The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ح*محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تاریخی بروغل فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر … Oدو روزہ فیسٹیول میں ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، فیسٹیول میں روایتی موسیقی … مزید

8

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال اپر کے زیراہتمام نیشنل بروغل پارک میں منعقدہ دو روزہ بروغل فیسٹیول تمام تر رنگینیوں او ر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنرڈویژن ظہیر الاسلام تھے ۔ فیسٹیول میں مقامی اور ملکی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کرکے قدیم واخی ثقافت اور تہذیب سمیت پاکستان کی منفرد کھیل یاک پولو اور دوسری قدیم کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے ۔فیسٹیول میں یاک پولو،ہارس پولو،بزکشی ، گدھا پولو،کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے اوردوسرے روایتی کھیل فیسٹیول کا حصہ تھے ۔ جن میں بروغل کے ساتھ مختلف دیہات کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ یاک پولو میں چلمارآبادگائوں نے سخت مقابلے کے بعد شکاروارزگائوں کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ بزکشی کے انتہائی سخت مقابلے میں چکار گائوں نے لشکر گاز کو شکست دی جبکہ گدھا پولو میں گرم چشمہ گائوں کی ٹیم نے چلمار آبادکو ہرایا ۔

(جاری ہے)

پولو کے فائنل میں گاریل گائوں نے چلمارآبادکو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ۔ فیسٹیول میں تیر اندازی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ۔ فیسٹیول میں مقامی فنکاروں نے محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹیول کو صوبائی حکومت کے کلینڈر ایونٹس میں شامل کرکے اسے ہر سال 22 سے 24جولائی تک منانے کا اعلان کیا ۔بروغل اور یاخون وادی ملک کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل ہے اور ان علاقوں کے رہنے والے یقینی طور پر خوش قسمت ہیں اور یہ وہ علاقے ہیں جن کے گلیشروں اور پانی سے پاکستان سرسبز ہوتے ہیں اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہاکہ کورونا وائرس کے بعد بروغل اولین فیسٹیول ہے ۔فیسٹیول کے انعقادکو ٹورازم کارپوریشن کا کارنامہ قراردیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے عہدیداران ،ڈی سی لوئر چترال نوید احمد،ڈی پی او چترال ذوالفقار تنولی، ڈپٹی کمشنر پشاورعلی اصغر،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ سمیت پاک فوج، چترال سکائوٹس، پولیس اور دیگر اہم شخصیات اور عہدیداران موجود تھے ۔اختتامی روز چترال انوائرنمنٹل سوسائٹی کے زیراہتمام بروغل وادی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More