The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حلقہ کوٹلہ سے محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،چوہدری اشفاق … سابق ادوار حکومت میں حلقہ کوٹلہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ،اب کی بار … مزید

17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف نوجوان ،متحرک رہنماء و ریاض کے سیکرٹری جنرل چوہدری اشفاق نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ سے محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔سابق ادوار حکومت میں حلقہ کوٹلہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ،لیکن اب کی بار حلقہ کے عوام کھڑپینچ سیاسی جماعتوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کا واضح ثبوت پی ٹی آئی میں لوگوں کا جوق درجوق شامل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے۔ آزادکشمیر کے اندر تحریک انصاف برسراقتدار آکر نوجوانوں کو ہرمیدان میں سامنے لائے گی۔ آئین وقانون کی بلادستی،گڈگورننس کے نفاذ اور میرٹ کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بلاتخصیص میرٹ پر روزگار کی فراہمی کے لیے سرکاری محکمہ جات کی جملہ جریدہ آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن اور جملہ غیرجریدہ آسامیوں پراین ٹی ایس کے ذریعے تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ عوام الناس اور نسل نو کا ریاست اور ریاستی اداروں پراعتماد بحال ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کپ تحریک انصاف میرٹ کی بالادستی کے نام پر تعلیم یافتہ نوجوانوں سے فراڈ نہیں کرے گی بلکہ فراڈ کے تمام راستے آئینی طریقہ کار اختیار کر کے بند کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف کے فیصلے مشکل ضرور ہیں لیکن یہ ملک وملت کے مفاد میں ہیں اور انہی مشکل فیصلوں سے ملت پاکستان کا وقار وتشخص منسلک ہے جب تک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی میرٹ کی بحالی اور عدل وانصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی نہ ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ہم مہذب معاشروں میں شمار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے نسل نو سے اپیل کی ہے کہ وہ باوقار پاکستان اور مہذب معاشروں کی صف میں شامل ہونے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں جن معاشروں میں انصاف اورمیرٹ نہیں ہوتا وہ معاشرے کبھی ترقی اور خوشحالی کی منازل سے ہمکنار نہیں ہو سکتے۔اس لیے قوم کے نوجوانوں کو عظیم تر پاکستان کے لیے میدان میں آنا ہوگا۔چوہدری اشفاق نے کہا کہ ماضی میں مختلف حکومتیں اور آزاد کشمیر پر مسلط رہیں۔کرپشن لوٹ کھسوٹ کر کے اس ریاست میں رہنے والے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کا استحصال کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More