The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حلقہ پی کے 5 سمیت حلقہ این اے 3 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی حکومت کا مشن ہے،فضل حکیم خان یوسفزئی / سلیم الرحمن

11

پیر ستمبر
21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 سمیت حلقہ این اے 3 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانا پاکستان تحریک انصاف کی منشور میں شامل نہیں موجودہ حکومت میں سوئی گیس کے مد میں عوام کا پیسہ پہلی بار عوام کو مل رہا ہیںعوام کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان آباد مینگورہ میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ مخالفین کو سوات کی ترقی ہضم نہیں ہوتی کچھ لوگوں پر سوات کی اچھی خبر بجلی بن کرگرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں واحد حکمران ملا ہے جس کی نیت صاف ہے اور وہ ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سوچتا ہے ان کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ہم اپنے قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب سوات کے گھر گھر کو بلاتعطل گیس کی فراہمی مکمل ہوجائیگی اور عوامی زندگی میں آسانی پیدا ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More