The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حلقہ بندیوں کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی،وزیر اعلی سندھ … وزیراعلی سندھ کا لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس ،کمشنر کراچی کوواقعے … مزید

2

کراچی/سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی، مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی،وزیراعلی سندھ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ سیہون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے اور مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندیاں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی جبکہ قانون میں ہے کہ مردم شماری کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اور حلقہ بندیوں کے بعد قانون کے مطابق 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے لاہور موٹروے زیادتی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں موٹروے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، موٹروے واقعے میں غیرانسانی اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیااورہدایت کہ ملبے کو فوری صاف کیا جائے اورپھنسے ہوئے لوگوں کو باحفاظت نکالنے کی کوشش کی جائے اورواقعے کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More