The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حفیظ سنٹر میں آتشزدگی :وزیراعلیٰ کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم،تاجروں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا‘عثمان بزدار … واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے لائینگے،تاجروں کے نقصانات کا تخمینہ … مزید

14

واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے لائینگے،تاجروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانیکی ہدایت کردی، ازالہ کرنے کے اقدامات کرینگے
وزیراعلیٰ کا صبح آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اورریسکیو1122کے حکام سے رابطہ ،تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

اتوار اکتوبر
18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صبح آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری پر انتظامیہ اورریسکیو1122کے حکام سے رابطہ کیا اورآتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اورکہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122آگ پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں۔انہوںنے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے لہذا چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام کو موقع پر پہنچے اورریسکیوآپریشن کی نگرانی کی اورچھت پر موجود افراد کو بحفاظت طریقے سے نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کمشنر لاہور ڈویژن اور ریسکیو 1122 کے حکام سے مسلسل رابطے میںرہے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں خالد محمود کو بھی موقع پر پہنچے کی ہدایت کی اوردونوں وزراء موقع پر پہنچے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔وزیراعلیٰ نے آگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیزکیا جائے۔ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے جانفشانی سے کام کیا جائے۔تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔آتشزدگی کے واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے لائیںگے۔تاجروں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے ۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ تاجروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ازالہ کرنے کے اقدامات کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More