The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حصول علم کیلئے خلوص ،ادب انتہائی ضروری ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی … مدارس دینیہ معاشرے میں فروغ تعلیم میں اہم کردارادا کر رہے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

7

مدارس دینیہ معاشرے میں فروغ تعلیم میں اہم کردارادا کر رہے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ ستمبر
20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) دارالعلوم جا معہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حصول علم کیلئے خلوص ،ادب انتہائی ضروری ہے۔مدارس دینیہ معاشرے میں فروغ تعلیم میں اہم کرداراداکر رہے ہیں۔مشکل حالات میں بھی دینی تعلیمی اداروں نے انسانی خدمت کاسفر جاری رکھا۔مدارس اسلام کے قلعے اوراشاعت دین کااہم ذریعہ ہیں۔اس سال تنظیم المدارس کے امتحانات میںجامعہ نعیمیہ کے الشہادة العالمیہ اول اور دوئم کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں کرونا وائرس کے بعد نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے فرمائی۔

جبکہ تقریب میںشیخ الحدیث مفتی انورالقادری،شیخ الحدیث مولاناغلام نصیر الدین چشتی ،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،مولانا کلیم فاروقی،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولانا غلام یاسین قادری،مولانا محب الرسول،قاری ذوالفقار احمدقصوری،قاری غلام محی الدین،مولانا ارشد جاوید رضاقادری،محمدفاروق امیر،مولانا محمدامین ،قاری مبشر احمد،مولانا ریاض احمدسمیت دیگر اساتذہ کرام ا ورطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے عالم اسلام کی سربلندی اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More