The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حریت فورم آزاد کشمیر شاخ کا اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس

11

پیر ستمبر
19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فور م کی آزادجموںوکشمیر شاخ کے کنوینر سید فیض نقشبندی کے زیر صدارت اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نانی صاحبہ کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سوگواران کے ساتھ اظہارتعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظر بندی اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دعائیہ اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوئی لہذا تمام متعلقین نے اپنے طورپر گھرو ں میں ہی مرحومہ کی مغفرت اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائوں کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں حریت فورم کے کنوینر سید فیض نقشبندی کی سربراہی میں دعائیہ مجلس کامنعقد کی گئی ۔اجلاس میں مصطفی محمد حسین، محمد فاروق رحمانی ، عبدالمجید میر، حسن البناء ، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمود احمد ساغر، راجہ خادم حسین، عبدالمجید ملک، سید اعجاز رحمانی، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، ثنار مرزا، اشتیاق حمید، نذیر احمد کرنائی، شیخ محمد یعقوب، امتیاز وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، حاجی سلطان بٹ، شمیم شال، میاں مظفر، محمد شفیع ڈار، زاہد مشتاق ، گلشن اقبال، رفیق احمد ڈاراور سلیم ہارون نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More