The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حدرفتار کی خلاف ورزی پر 578 ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری

4

پیر ستمبر
17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 578چالان جاری کر کے دو لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا۔سی ٹی پی ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نوازتارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ ماہ اولڈ ائیر پورٹ روڈ، نیو ائیر پورٹ روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں اور مہر آباد سیکٹر میں کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی578 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 240300روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نواز کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر کیمرہ لگانے کا مقصدسفر کو محفوظ بنانا اور روز مرہ کے حادثات میں کمی لانا ہے،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپیڈ کیمرہ نصب کرنے سے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

سی ٹی اوراولپنڈی نے انچارج کیمرہ سکواڈاحمد نواز کو ہدایت کی کہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More