The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حج تجربے کو بہتربنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،سعودی حکومت … ہر حج سیزن کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنا پڑتامگررواں سال کرونا نے ایک بے مثال امتحان میں … مزید

9

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سعودی وزیرحج وعمرہ نے بتایا ہے کہ کس طرح سعودیہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حج سیزن کو کامیاب بنایا۔سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمدصالح بن طاہر بینتن نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سال حج تجربے کو بہتربنانے کے لیے سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران حج سیزن کرونا وباکے پھیلائو کو روکنے کے لیے حج کے ہر مرحلے پر سخت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا گیا اور اس کا آغاز حجاج کرام کو گھر میں قرنطینہ کرنے کے مرحلے سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حج کے چوتھے سے آٹھویں دن تک کے لیے انسیٹیوشنل قرنطینہ متعارف کروایا۔ جس کے پیش نظر حجاج کوالیکٹرانک بریسلیٹ دیے گئے ساتھ ہی سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرحج کا کہنا تھا کہ متواتر دوسرے سال بھی وزارت نے اسمارٹ ایپلی کیشن کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کا استعمال کیا جس میں سفر کی تنظیم و انتظام سے متعلق عازمین کی خصوصی ضروریات کا خیال رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ کارڈ ایپلی کیشن دراصل ہر حاجی کو دی جانے والی ڈیجیٹل شناخت ہے جس میں حاجیوں کی صحت، رہائشی معلومات ،گروپ ممبران کی تعداد، مختص کی جانے والی بس اور بیڈ سے متعلق معلومات درج ہوتی ہیں۔محمد صالح بن طاہر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کارڈ براہ راست وزارت کی نگرانی اسمارٹ حج ایپلی کیشن سے منسلک ہے اور یہ حاجیوں کو ان کے خصوصی پروگرام ،پوائنٹس جمع کرنے اور روانگی اوقات جاننیمیں مدد فراہم کرتی ہے۔مزید برآں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر حج سیزن کے دوران مملکت کو مختلف چیلنجز سے نمٹنا پڑتا ہے لیکن 2020 کے سیزن نے وزارت کو ایک بے مثال امتحان میں ڈال دیا تھا۔ لیکن خدا کا شکر ہے سعودی حکومت ایک بے مثال اور غیر معمولی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئیکرونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More