The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

حب میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب قائم نیو مری درخشاں ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

9

اتوار ستمبر
21:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) حب میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب قائم نیو مری درخشاں ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاہے ریسٹورنٹ کا افتتاح جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی ،سابق وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن یوسف بلوچ، انجمن تاجران کے صدر خورشید رند ایڈوکیٹ اور نیشنل پارٹی کے نظام رند نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہر کہ معزز کاروباری حضرات افسران سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ریسٹورنٹ کے سیٹ اپ اور ذائقے کو خوب سراہا ریسٹورنٹ کے مالک بابر نصیر کا کہنا تھا کہ درخشاں فوڈ پوائنٹ کی کامیابی کے بعد اور علاقے میں بڑتی ڈیمانڈ کے بعد نیو مری درخشاں ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ذائقے معیار اور لوگوں کی خواہشوں کو مدنظر رکھ کر درخشاں گروپ ہمیشہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More